Best Wall Stickers

میاں بیوی میں محبت بڑھانے کے لئے


میاں بیوی میں محبت بڑھانے کے لئے
آج کا موضوع ہر اس بیوی کے لئے ہے جو شوہر کی لاپرواہی، بدمزاجی اور نفرت کی وجہ سے ڈپریشن، جسمانی تھکاوٹ، کمر درد، جوڑوں میں درد، ہائی بلڈ پریشر، دماغ پر بوجھ، بات بات پر غصہ اور دیگرروحانی و نفسیاتی امراض میں مبتلاء ہے ۔ آج ہم آپ کو ایک ایسی بیوی کا واقعہ بتانے جار ہے ہیں جسے شوہر کی لاپرواہی نے کئی طرح کی نفسیاتی بیماریوں میں مبتلاء کر دیا۔ جب کہ اس کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد۳ سال تک میرے شوہر نے مجھے بے انتہاء محبت اور عزت دی ۔ جس کا میں نے شاید کبھی تصور بھی نہ کیا تھا۔۳ سال بعد اچانک میرے شوہر کے رویے میں تبدیلی آنے لگی۔ معمولی باتوں پر ڈانٹ ڈپٹ شروع کر دی۔ میکے جانے سے منع کر دیا۔ ہر وقت غصے میں رہنا۔کھانے میں نقص نکالنا۔رات کو دیر سے گھر آنا۔بچوں کو نظر انداز کرنا۔خرچہ نہ دینا۔فون پر گھنٹوں دوسروں سے باتیں کرنا۔ مجھ پر تو جیسے غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ شوہر کا یہ رویہ میری برداشت سے باہر تھا۔ اتنی محبت کرنے والا شوہر اچانک اتنا غیر ذمہ دار اور لاپرواہ ہو جائے گا یہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا۔ شوہر کی لاپرواہی اور نفرت کی وجہ سے میری طبیعت مسلسل خراب رہنے لگی۔ کبھی مجھے محسوس ہوتا میرا دماغ سن ہوگیا ہے۔ کبھی کندھوں پر بوجھ محسوس ہوتا ۔ گھر کے کسی کام میں دل نہیں لگتا تھا۔ مسلسل سر درد رہنے لگی اور دوا بھی اثر نہیں کرتی تھی۔ مجھے روزمرہ کی باتیں بھی یاد نہیں رہتی تھیں۔ میں دن بدن کمزور ہونے لگی تھی۔ میں بہت خوبصورت ہونے کے باوجود بیمار اور اپنی عمر سے بڑی دیکھائی دینے لگی۔ شوہر کی مسلسل لاپرواہی نے تو جیسے خوشیوں کے دروازے ہی بند کر دئیے۔ اب میرے پاس دعا کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا ۔ اس لئے میں نے شوہر کی محبت اور توجہ کو پھر سے حاصل کرنے کے لئے مختلف وظائف اور دعائیں کرنی شروع کر دیں۔ مگر جب بھی میں وظائف شروع کرتی تومجھے لگتاکہ شوہر کا رویہ مزید بگڑ گیا ہے۔ خیر مجھے کوئی خاتون کسی عامل کے پاس لے گئی ۔ اس نے کہا کہ تمہارے شوہر پر کالے علم کے اثرات ہیں۔ اس عمل کی کاٹ کے لئے ۵۰۰۰ روپے دے دو ۔میں گارنٹی دیتا ہوں کہ ایسا عمل پڑھوں گا کہ ۳ دن کے اندر تمہارا شوہر تمہارے قدموں میں ہوگا۔ اس عامل نے گارنٹی تودے دی مگر میرے ذہن میں شک تھا کہ پتہ نہیں وہ عامل نوری علم کے ذریعے کاٹ کرتا ہے یا کالے علم کے ذریعے۔ خیر میں نے ڈرتے گھبراتے اسے ۵۰۰۰ روپے دے دئیے ۔ اس عمل کا نتیجہ یہ ہوا کہ اگلے ہی دن شوہر نے ذرا سی بات پر مجھے بہت مارا اور طلاق دینے کی دھمکی دی۔ سب کچھ الٹ ہو رہا تھا اور میں بے بس تھی۔ جب سب راستے بند ہو گئے تو میں نے دو نفل برائے حاجت ادا کئے اور خدا کے سامنے اپنی فریاد پیش کی کہ یا اللہ جب ہر چیز کامالک تو ہی ہے تو پھر یہ انسان جو مجھے گارنٹی دیتے ہیں کہ تمہارا شوہر ۳ دن میں واپس آئے گا ۔یہ کیسے ممکن ہے کہ جس انسان کو یہ نہیں پتہ کہ وہ کل کو زندہ رہے گا بھی یا نہیں ۔وہ ۳ دن کی گارنٹی کیسے دے سکتا ہے؟ یا اللہ میرا بھی مالک تو ہے اور ان کا بھی مالک تو ہے۔ اس لئے مجھے خود ہی راستہ دکھا کہ میں اپنے شوہر کی محبت کو کیسے حاصل کروں؟.


میاں بیوی ، دوست والدین اور رشتہ داروں میں کسی قسم کی خفگی ہو یا ان کے درمیان کسی طرح کی لڑائی جھگڑا ہو اس وظیفہ سے نفرت محبت میں بدل جائےگی ۔

اور زندگی کی جملہ مشکلات ٹھیک ہو جائے گی ۔ یہ وظیفہ بہت سو کو دیا خاص طور میاں بیوی کے درمیان کسی قسم کی ناچاقی ہو تو اس کا کم سے کم 21 دن یا 41 دن ورد کیا جائے تو ان شاء اللہ زندگی میں سکون اور محبت کی بہاریں ہونگی ۔

:وظیفہ یہ ہے
درود شریف گیارہ مرتبہ پھر اس کے ساتھ سورہ فاتحہ گیارہ مرتبہ اس کے بعد آیۃ الکرسی اور آیت کریمہ گیارہ مرتبہ پڑھے

اس کے بعد سورۃ فلق گیارہ دفعہ ایسے پڑھےکہ اس کے فورا بعد سورۃ الناس شروع کرے اور بغیر بسم اللہ پڑھے ۔ آخر
میں  درود شریف پھر سے گیارہ بار پڑھے


میاں بیوی میں محبت بڑھانے کے لئے  میاں بیوی میں محبت بڑھانے کے لئے Reviewed by WafaSoft on June 29, 2018 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.