Best Wall Stickers

Valentine Day Quran O Hadees ki Roshni main

ویلنٹائن کیا ہے؟

تیسری صدی  عیسوی کے ویلنٹائن نامی پادری کو بادشاہ کی نافرمانی پر جیل میں ڈالا گیا،جیل میں پادری اور جیلر کی لڑکی کے مابین عشق ہوگیا، بادشاہ کو جب اس کا علم ہوا تو اس نے پادری کو پھانسی دینے کا حکم صادر کر دیا،چنانچہ  14 فروری کو اس پادری کو پھانسی دیدی گئی ا س کے بعد سے ہر 14 فروری کو یہ محبت کا دن اس پادری کے نام ویلنٹائن ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔اس تہوار کو منانے کا انداز یہ ہوتا ہے کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بے پردگی و بے حیائی کےساتھ میل ملاپ، تحفے تحائف کے لین دین اور فحاشی و عریانی کی ہر قسم کا مظاہرہ کھلے عام یا چوری چھپے  کرتے ہیں۔حدیث شریف میں ہے:’’تم میں سے کسی کے سر میں لوہے کی سوئی گھونپ دی جائے تو یہ اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ ایسی عورت کو چھوئے جو اس کے لئے حلال نہیں۔‘‘(معجمِ کبیر،ج20،ص211، حدیث:486) عاشق و معشوق کےآپس میں تحائف دینے کے متعلق فقہ کی کتاب’’ بحرالرائق ‘‘میں ہے:’’عاشق ومعشوق (ناجائز محبت میں گرفتار) آپس میں ایک دوسرے کو جو (تحائف) دیتے ہیں وہ رشوت ہے،ان کا واپس کرنا واجب ہے اور وہ ملکیت میں داخل نہیں ہوتے۔‘‘(بحر الرائق،ج6،ص441) لہٰذاان کا آپس میں گفٹ لینا اور دینا دونوں ہی ناجائز وحرام ہے،اگر کسی نے یہ تحائف لئے ہیں تو اس پر توبہ کے ساتھ ساتھ یہ تحائف واپس کرنا بھی لازم ہے۔(ملخص از ویلنٹائن ڈے،ص،11،12،19،23)

مزید تفصیل کے لیے ’’ویلنٹائن ڈے‘‘رسالے (مطبوعہ مكتبة المدينه)کا اپلیکیشن ڈاونلوڈ   فرمائیں۔


Valentine Day Quran O Hadees ki Roshni main Valentine Day Quran O Hadees ki Roshni main Reviewed by WafaSoft on April 11, 2020 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.