Best Wall Stickers

دس سال کی بچی کا خیراتی اداروں کے نام خط

انکل اپنا راشن اور کپڑے واپس لے جائیں



پچھلے سال راشن اور کپڑے لیتے ہوئے ہماری تصویر اخبار میں چھپی تھی
عید کے دن محلے کے بچے ہمیں بھکاری بھکاری چڑھا رہے تھے
جب سے امی کو لوگ حقارت سے دیکھتے ہیں
دس سال کی بچی کا خیراتی اداروں کے نام خط
السلام علیکم انکل
میرا نام کنیز ہے۔ ہم آپ کے آفس کے پیچھے والی بستی میں رہتے ہیں۔ کچھ دن پہلے آپ ہمارے غریب خانہ تشریف لاۓ تھے، یہ دیکھنے کہ ہم غریب ہیں یا نہیں۔ تاکہ آپ ہماری مالی مدد کر سکیں۔ کچھ دن بعد پھر آپ پانچ چھہ لوگوں کے ساتھ ہمارے گھر آۓ۔ ہمیں راشن دیا، امی، میرے اور میرے بھائی کے لئے عید کے جوڑے دئے فوٹو کھچوائی اور چلے گئے۔
انکل آپ کو معلوم ہے میں جب چار سال کی تھی، تب میرے بابا اللہ کو پیارے ہوگئے۔ بابا کے جاتے ہی دادی نے امی کو مارمار کے گھر سے نکال دیارھا۔ اُس وقت بھائی امی کے پیٹ میں تھا اور میں چار سال کی چھوٹی بچی تھی۔ امی دردر کی ٹھوکریں کھاتی رہی، کسی رشتہ دار نے بھی ہماری مدد نہ کی، ہمارا کوئی حال پوچھنے والا نہیںتھا۔ امی دوسروں کے گھر جاکے برتن دھوتی، صفائی کرتی پھر جاکے کچھ پیسے جمع ہوتے، جس سے وہ میرا اور اپنا پیٹ بھرتی۔ پیٹ تو امی کا امیر لوگوں کی گالیاں کھاکر بھی بھر جاتا جہاں وہ کام کرتی تھی۔
امی میرے سامنے تو ہمیشہ مسکراتی رہتی ہے پر مجھے معلوم ہے رات کو وہ چھپ چھپ کر روتی ہے اور اپنا غم ہلکا کرتی ہے۔
کل امی پھر بہت رورہی تھی۔ نہ جانے کیا بات تھی کہ وہ چپ ہی نہیں ہورہی تھی۔ جب آنکھوں سے آنسوں سوکھ گئے ےو وہ سو گئی۔ میں اُٹھ کر اُن کی پیر دبانے لگی تاکہ اُن کو کچھ آرام آجائی۔ پائوں دباتے دباتے میری نظر امی کی ہاتھ میں رکھے اخبار پر پڑی جسمیں امی، میری بھائی کی آپ سے راشن اور کپڑے لینے کی تصویر تھی۔
میں سمجھ گئی امی کیوں رورہی تھی۔ پچھلے سال بھی ایسا ہی ہوا تھا، تصویر کی وجہ سے بستی میں سب نے ہمارا خوب مزاق بنایا تھا۔ جب ہم عید کے کپڑے پہن کر باہر کھیلنے گئے توسب ہمیں بھکاری بھکاری کہہ کر تنگ کر رہے تھی۔ امی کو بھی محلے والے حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔
آپ نئے کپڑے اور راشن واپس لے جائیں۔ مجھے میری امی سے بہت محبت ہے ہماری وجہ سے اُُن کی آنکھوں میں اور آنسوں آئیں یہ مجھے منظور نہیں۔ ویسے بھی ہم غریبوں کی عید نہیں ہوتی۔
آپ سے ایک اور درخواست ہےکسی بھی غریب کی مدد کریں تو اُسے اخبار، سوشیل سائٹس پر اُس کا دکھاوا نہ کریں۔ بعد میں انہیں جو تکلیف اٹھانی پڑتی ہے اس کا آپ کو اندازہ نہیں۔ اپنے سگے رشتہ دار تک حقارت کی نظروں سے دیکھتے ہیں۔
اللہ نے آپ کو دولت دی ہے اس میں آپ کا تو کمال نہیں۔ اللہ نے ہمیں غریب بنایا ہے اس میں ہمارا قصور تو نہیں !!!!
اللہ اب کو خوش رکھے۔ آمین
اللہ کے لئے خیرات یا امداد (مدد) کرو تو اسکا دکھاوا کرکے غریبوں کا مذاق مت اُڑائو۔۔۔۔۔۔!!!!!!!!
دس سال کی بچی کا خیراتی اداروں کے نام خط دس سال کی بچی کا خیراتی اداروں کے نام خط Reviewed by WafaSoft on June 18, 2018 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.