Best Wall Stickers

North sentinel island






بھارت میں ایک ایسی جگہ بھی ہے جہاں نہ سڑکیں ہیں نہ 




ہی کسی طرح کوئی سہولت.
یہ ایسا مقام ہے جہاں کوئی نہیں جا سکتا اور جو جاتا ہے واپس آنے کی گارنٹی نہیں ہوتی. .ہندوستان کے دایرہ حکومت میں آنے والا یہ علاقہ خلیج بنگال میں واقع ہے جسے موت کا جزیرہ بھی کہا جاتا ہے. نارتھ سینٹی نل آئی لینڈ. یہ ایک جزیرہ ہے جو بحیرہ ہند میں واقع ہے۔ تاریخ دان کہتے ہیں کہ یہاں آباد سینٹی نلیز قبیلہ دنیا کے قدیم ترین انسانوں کی نسل سے ہیں. یہ لوگ آج بھی برہنہ حالت میں غاروں کے اندر رہتے ہیں۔ عصری ایجادات کا یہ لوگ مکمل رد کر چکے ہیں اور کبھی بھی اس کا استعمال نہیں کرتے. جو باہر کے کسی بھی انسان کا اپنے جزیرے پر آنا پسند نہیں کرتے. یہ لوگ جب بھی دنیا کے کسی بھی انسان سے ملتے ہیں تو قتل کے ارادے سے ہی ملتے ہیں. آسمان میں اڑتے ہوائی جہازوں کا بھی استقبال پتھروں اور تیروں سے کرتے ہیں. آسمان سے اگر دیکھا جائے تو یہ جزیرہ بہت خوب صورت اور دلکش نظر آتا ہے مگر یہاں جانا اتنا ہی خطرناک ہے. سیاح ٹورسٹ تو دور مچھوارے بھی ہمت نہیں کر سکتے. 2006 میں غلطی سے پہنچے دو مچھواروں کی اس جزیرے کے انسانوں نے جان لے لی تھی. اس سے قبل بھی جو وہاں گیا زندہ واپس نہیں لوٹا بلکہ سینٹی نل کے ظلم کا شکار ہو کر دنیا سے ہی چلا گیا .
کہنے کو تو سینٹی نل آئی لینڈ ہندوستان کا حصہ ہے مگر وہاں کے رہائشی ادی واسیوں کی زندگی گزارتے ہیں. اپنی زندگی میں کسی کا کوئی دخل پسند نہیں کرتے.
اس آئی لینڈ پر ایک قیدی جیل سے بھاگنے کے بعد جا پہنچا تو وہاں کے رہائشیوں نے اسے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا.
وہاں کے لوگ تیر چلانے میں ماہر ہیں. ان کے علاقے میں کم اونچائی پر اڑنے والے جہازوں کا تیر اور آگ کے گولوں سے استقبال کرتے ہیں.
آج تک ان کے رسم و رواج. زندگی کا رہن سہن اور زبان کا کسی کو بھی علم نہیں ہے.
2004 میں آئی ہولناک تباہی سونامی سے جہاں کئی ممالک تباہ ہوئے وہیں انڈومان و نکوبار پر بھی اس کا گہرا اثر پڑا. سینٹی نل آئی لینڈ نکوبار کے قریب ہونے کی وجہ سے وہاں کے رہنے والوں پر کیا اثرا پڑا اور کتنی زندگیاں تباہ ہو گئی کسی کو نہیں معلوم.
سونامی کی وجہ سے آئی تباہی کی وجہ سے حکومت ہند کو ان کی فکر ہونے لگی. ان کی خبر گیری کے لیے طوفان تھمنے کے تین دن بعد فوج کا ایک ہیلی کاپٹر نارتھ سینٹی نل آئی لینڈ کے اوپر اڑان بھری.
وہاں لوگوں نے ہیلی کاپٹر پر تیروں کی بارش شروع کر دی
اس جزیرے پر وہاں رہنے والوں نے اب تک کسی بھی بیرونی انسان کو قدم رکھنے نہیں دیا. اسی لیے آج تک ان کی کوئی تصویر یا ویڈیو حاصل نہیں ہے. اور جو تصاویر اور ویڈیو موجود ہیں وہ کافی دور سے بنائے ہیں جس کی بنا پر ابھی تک ان کے شکل و صورت اور رہن سہن کے حوالے سے کوئی بہتر معلومات حاصل نہیں ہیں.
فضائی تصویروں سے یہ بات صاف ہوتی ہے کہ وہاں کے لوگ کھیتی نہیں کرتے کیوں کہ وہاں گھنے جنگل ہیں. اور طرح طرح کے جانور ہیں. جنہیں مار کر یہ لوگ اپنے پیٹ کی آگ بجھاتے ہیں. یعنی یہ سینٹی نل قبائل پوری طرح سے شکار پر منحصر ہیں.
مین اسٹریم سے جوڑنے کے لیے 1966 سے 1991 کے حکومت ہند نے ان سے تعلق قائم کرنے کی کئی بار کوشش کی اور ان لوگوں تک اپنا پیغام پہنچانے میں ناکام رہے. اور ہر بار وہاں کے لوگوں نے اپنی ضد پر قائم رہے. 1991 کے بعد سے حکومت ہند نے بیرونی افراد کے داخلہ پر پابندی لگا دی.
سینی نل آئی لینڈ پر مقیم افراد کی تعداد ابھی تک کسی کو پتہ نہیں چل پائی ہے.
ایک روایت کے مطابق یہ لوگ 60 ہزار سال سے یہاں رہ رہے ہیں. ۔
یہی وجہ ہے کہ یہاں لوگ جانا تو دور جانے کا سوچ کر بھی گھبرا جاتے ہیں.
کیا اس علاقہ پر فوج کے ذریعے قبضہ کرنا چاہیے یا پھر ان کو ان کے حال پر چھوڑ دینا چاہیے؟
آپ کو کیا لگتا ہے کمنٹ بکس میں ضرور بتائیں.
North sentinel island North sentinel island Reviewed by WafaSoft on June 18, 2018 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.